English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیرون میں پھنسے لوگوں کو خصوصی طیاروں کی مدد سے لایاجائے گا ہندوستان ، پورا منصوبہ تیار !!

share with us

 

نئی دہلی: 06مئی 2020 (فکروخبر/ذرائع) مرکزی حکومت نے منگل کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ بیرون ملک میں پھنسے تمام غیرمقیم ہندوستانیوں کو سات مئی کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارہ سے ملک واپس لایا جائے گا اور اس کے لئے منصوبہ تیار کیا جا چکا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشا ر مہتہ نے یہ اطلاع جج اشوک بھوشن، جج سنجے کشن کول اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ کو گنگا گیری کی عرضی پر سماعت کے دوران دی۔

مرکزی حکومت نے بنچ کو بتایا کہ سات مئی سے بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لایا جائے گا اور اس کے لئے وزارت خارجہ نے پوری تیاری کرلی ہے۔ اس منصوبہ کے تحت نیپال میں پھنسے ہندوستانیوں کو لایا جانا بھی شامل ہے۔

عرضی گزار نے نیپال میں آباد 1000 سے زیادہ ہندوستانیوں کے پھنسے ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں واپس لانے کی ہدایت دیئے جانے کی درخواست کی تھی۔ مہتہ نے کہاکہ حکومت نے ایک ہفتہ کے لئے پرواز کا منصوبہ بنایا لیا ہے جس کے تحت سب سے زیادہ 15 پروازیں کیرالہ اور 11 پروازیں تملناڈو جائیں گی۔ گجرات کے لئے پانچ، جموں۔کشمیر تین، اور ایک ایک پرواز پنجاب اور اترپردیش جائے گی۔

حکومت کے منصوبہ کے تحت سات دنوں میں 64 پروازیں چلائی جائیں گی اور ان کے ذریعہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان، سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ اور سنگا پور میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ سات دنوں میں مختلف ممالک سے مجموعی طورپر 14ہزار 800 ہندوستانی اپنے وطن واپس آئیں گے۔ مرکزی حکومت کی اس یقین دہانی پر عدالت نے متعلقہ عرضی کا نپٹارہ کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا