English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن: تلنگانہ سے چھتیس گڑھ پیدل جا رہی حاملہ خاتون نے سڑک پر دیا بچہ کو جنم

share with us

میدک 05مئی2020(فکروخبر/ذرائع) لاک ڈاؤن کے درمیان مہاجر مزدوروں کا پیدل سینکڑوں کلو میٹر پیدل سفر کر کے اپنی ریاست جانے کا عمل جاری ہے اور اس دوران ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایک نقل مکانی کرنے والی حاملہ خاتون مزدور کو اچانک دردِ زہ ہوا اور راستے میں کوئی صحت سہولت نہ ملنے کی وجہ سے راستہ میں ہی بچہ کو جنم دینا پڑا۔

بتایا جاتا ہے کہ انیتا نامی خاتون مزدور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ تلنگانہ سے چھتیس گڑھ پیدل جا رہی تھی کہ ضلع میدک کے نارسنگی منڈل واقع جپتی شیوانور گاؤں کے قریب اس کو درد زہ شروع ہوگیا۔ چونکہ اس کو چلنے میں کافی دشواری ہو رہی تھی اور اس کو کسی اسپتال تک لے جانے کے لئے کوئی گاڑی بھی نہیں تھی، اس لیے ساتھ میں چل رہی خواتین نے سڑک پر ہی بچہ کی پیدائش کے لئے عزم کیا۔

حاملہ خاتون کے ساتھ چل رہی دیگر خاتون مزدوروں کے ساتھ ساتھ انیتا کے شوہر نے بھی سڑک کے کنارے ہی اس کی زچگی کروانے کا فیصلہ کیا۔ کسی بھی قسم کی طبی سہولت نہ ہونے کے پیش نظر انیتا کی ساتھی دیگر خاتون مزدوروں اور گاؤں کی ایک خاتون نے سڑک پر ہی اس کی زچگی کے لیے مدد کی۔بعد ازاں جب پولس کو اس بات کی اطلاع ملی تو انھوں نے اس خاتون کو پرائیویٹ گاڑی میں ایریا اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے خاتون اور نوزائیدہ کا معائنہ کرتے ہوئے ان کو طبی سہولیات فراہم کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون نے حاملہ ہونے کے باوجود تقریبا ً70 کیلومیٹر تک پیدل سفر کیا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
قومی آوازبیورو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا