:اور ہر طرح کے
کیا 27 جون کودکشن کنڑا کے بعد اترا کنڑا میں بھی اسک ... یوپی : سرکاری زمین پرنماز عید اداکرنے پر 11افراد گر ... سپریم کورٹ میں ضمانت پر سماعت سے قبل سی بی ائی نے ک ... تین مسلم نوجوانوں کی لنچنگ معاملہ میں مزید دو گرف ... ممبئی: کالج میں حجاب پر پابندی لگانے سے متعلق فیص ... اسپیکر اوم برلا کو مبارکباددیتے ہوئے راہل گاندھی ... منگلورو : الال میں چہار دیواری گرنے کے نتیجہ میں ا ... کرناٹک میں نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، جانیے ...

04مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )کانگریس پارٹی ملک بھر میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے ضرورت مند اور مہاجر مزدوروں کے سفر کا خرچ اٹھائے گی، اس بارے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج صبح ایک تحریری بیان جاری کیا ہے، پڑھیں کانگریس صدر سونیا گاندھی کا مکمل بیان:
صرف چار گھنٹے کے مختصر نوٹس پر لاک ڈاؤن کرنے کی وجہ سے مزدور اور ورکرز گھر واپس لوٹنے سے محروم ہو گئے، 1947 کے تقسیم ہند کے بعد ملک نے پہلی بار یہ دل دہلا دینے والا منظر دیکھا ہے کہ ہزاروں ورکرز اور مزدور سینکڑوں کلومیٹر پیدل چل کر گھر واپسی کے لئے مجبور ہو گئے، نہ راشن، نہ پیسہ، نہ ادویات، نہ ہی اسباب، صرف اپنے خاندان کے پاس واپس گاؤں پہنچنے کا جذبہ، ان کی تکلیف سوچ کر ہی دل كانپ گیا، ان کےعزم و حوصلہ کو ہر ہندوستانی نے سراہا ہے۔
پر ملک اور حکومت کی ذمہ داری کیا ہے؟ آج بھی لاکھوں ورکرز اور مزدور پورے ملک کے مختلف کونوں سے گھر واپس جانا چاہتے ہیں، پر نہ ذریعہ ہے، اور نہ پیسہ، تکلیف دہ بات یہ ہے کہ حکومت ہند اور وزارت ریل ان محنت کشوں سے مشکل کی اس گھڑی میں ریل سفر کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔
مزدور اور ورکرز قوم کی تعمیر کے قاصد ہیں، جب ہم بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو اپنا فرض سمجھ کر ہوائی جہازوں سے بلا معاوضہ واپس لے کر آ سکتے ہیں، جب ہم گجرات کے صرف ایک پروگرام میں سرکاری خزانے سے 100 کروڑ روپے، ٹرانسپورٹ اور کھانے وغیرہ پر خرچ کر سکتے ہیں، جب وزارت ریل وزیر اعظم کے کورونا فنڈ میں 151 کروڑ روپے دے سکتا ہے، تو پھر وہ ترقی کے علمبرداروں کو آفت و مصیبت کی اس گھڑی میں مفت ریل سفر کی سہولت کیوں نہیں دے سکتی؟
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |