English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرینوں سے اپنے شہر لوٹ رہے مزدوروں سے کرایہ وصولنے کے فیصلہ پر شدید نکتہ چینی، ، اکھلیش یادو نےبتایا شرمناک

share with us

:04مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )ایک مہینے سے بھی زائد عرصے تک لاک ڈاؤن میں پھنسے رہنے اور بےروزگاری کی مار جھیلنے کے بعد خصوصی ٹرینوں  سے وطن لوٹنے والے مسافروں سے کرایہ وصول کرنے کے وزارت ریلوے کے فیصلے پر شدید تنقیدیں ہورہی ہیں۔ 

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کے دوران ریل سفر کے لئے غیرمقامی مزدوروں سے رقم وصول کرنے پر مرکزی حکومت کی شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے انڈین ریلوے کے ساتھ ہی وزیر اعظم-کیئر فنڈ میں 151 کروڑ روپئے کی امدادی رقم وصول کرنے کی اطلاعات پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومت سے کہا کہ 'اس پہیلی کو حل کریں'۔

گاندھی نے کہا کہ 'ریلوے، مزدوروں پر ریل ٹکٹ کے بھاری اخراجات عائد کررہا ہے۔ جب کہ اسی وقت وزیر اعظم کیئر فنڈ میں کروڑوں کا عطیہ دیا جارہا ہے'۔

کانگریس نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس کی ریاستی یونٹ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آبائی مقامات جانے کے خواہش مند مزدوروں کے ریل سفر کے اخراجات برداشت کرے گی۔
 اتوار کو اس کے خلاف ٹویٹ کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مزدوروں  سے کرایہ وصول کرنے کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ ٹرین سے گھر لوٹ رہے بے بس اور غریب مزدوروں سے بی جےپی سرکار کےذریعہ  پیسے لینے کی خبر انتہائی شرمناک ہے۔ آج یہ صاف ہوگیا ہے کہ سرمایہ داروں کا اروبوں روپیہ معاف کرنےوالی بی  جے پی سرکار امیروں کے ساتھ اور غریبوں کے خلاف ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید تلخی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پریشانی کے وقت استحصال کرنا سود خوروں کا کام ہوتاہے، سرکار کا نہیں۔‘‘ ایک دوسرے ٹویٹ  میں اکھلیش یادو نے اس کیلئے پی ایم کیئر میں جمع ہونے والا فنڈ استعمال نہ کئے جانے پر حیرت کااظہار کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اتوار کو وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کی گئی تازہ گائیڈ لائنس کے مطابق ٹرین میں سفر کرنے والے مزدوروں اور طلبہ سے ریاستی حکومتیں کرایہ  وصول کرکے ریلوے کو سونپیں گی۔    جمعہ سے شروع کی گئی شرمک اسپیشل ٹرینوں  میں  سفر کرنے والے مزدوروں کو سلیپر کلاس کا کرایہ کے ساتھ ہی ساتھ(بغیر رکے منزل مقصود تک )  پوائنٹ ٹو پوائنٹ سفر کیلئے ۵۰؍ روپے اضافی چارج بھی اداکرنا ہوگا۔ وزارت  ریلوے نے   ریاستوں کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ چاہیں تو مزدوروں کی طرف سے خود ادئیگی کرسکتی ہیں۔  ریلوے مسافروں کی تعداد  کے مطابق ٹکٹ چھاپ کر ریاستی حکومت کو سونپ دےگی اور اس کی قیمت وصول کرلے گی جبکہ ریاستی حکومت مذکورہ ٹکٹ سفرکرنے والے مزدوروں کے حوالے کریگی۔ 
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا