English   /   Kannada   /   Nawayathi

آروگیہ سیتو ایپ : راہل گاندھی کارازداری سے متعلق خدشات کا اظہار

share with us

03مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )سینیئر کانگریسی رہنما راہل گاندھی نے 'آروگیہ سیٹو' ایپ پر رازداری اور سکیورٹی کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی۔

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے آروگیہ سیتو ایپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ 'ٹیکنالوجی ہمیں محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے، لیکن کسی بھی ٹیکنالوجی کو شہریوں کی رضامندی کے بغیر ان کا سراغ لگانے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے'۔

کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ 'مختلف ماہرین نے آروگیہ سیتو ایپ کے بارے میں رازداری سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے'۔

واضح رہے کہ آروگیہ سیتو نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے ذریعہ تیار کیا گیا موبائل ایپلی کیشن ایپ ہے۔ یہ ایپ کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے باخبر رکھتا ہے۔ جو حکومت ہند کی وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

اس ایپ پر تبصرہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ہے کہ 'آروگیہ سیتو' موبائل ایپلی کیشن ایک نجی آپریٹر کی جانب سے نگرانی کا نظم ہے، جس سے اعداد و شمار کی حفاظت غیر یقینی ہے اور رازداری کے خدشات بڑھتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'موبائل ایپلی کیشن صارفین کو یہ شناخت کرنے میں مدد کرتا ہے کہ آیا انہیں کووڈ 19 انفیکشن کا خطرہ ہے یا نہیں۔ یہ لوگوں کو اہم معلومات بھی مہیا کرتا ہے۔ اس میں کورونا وائرس اور اس کے علامات سے بچنے کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں، مگر اس ایپ کی پرائیوسی اور سیکوریٹی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا'۔

انہوں نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ 'آروگیہ سیتو' ایپ ناقص نگرانی کا نظام ہے۔ جس کی مدد سے کسی پرائیوٹ آپریٹر کو آؤٹ سورس کیا جاسکتا ہے، جس میں شخصی رازداری کی حفاظت غیر یقینی ہے'۔

راہل گاندھی نے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ 'اس ایپ سے ڈیٹا کی حفاظت اور رازداری کے سلسلے میں خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ ٹکنالوجی سے ہمیں محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے؛ لیکن شہریوں کو ان کی رضامندی کے بغیر باخبر رکھنے کی ضرورت نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے اپنے تمام ملازمین کے لئے یہ اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دیا ہے اور نجی اداروں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو بھی اس ایپ کو استعمال کرنے کے لئے زور دیں۔

جس کے بعد کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ 'مختلف ماہرین نے رازداری سے متعلق متعدد معاملات اٹھائے ہیں'۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 'ہم پرائیویسی کے معاملات پر بھی غور کررہے ہیں۔ نیز امید ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے اندر ہم اس معاملے پر ایک مزید جامع اور تشفی بخش جواب دیں گے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا