:اور ہر طرح کے
کیا 27 جون کودکشن کنڑا کے بعد اترا کنڑا میں بھی اسک ... یوپی : سرکاری زمین پرنماز عید اداکرنے پر 11افراد گر ... سپریم کورٹ میں ضمانت پر سماعت سے قبل سی بی ائی نے ک ... تین مسلم نوجوانوں کی لنچنگ معاملہ میں مزید دو گرف ... ممبئی: کالج میں حجاب پر پابندی لگانے سے متعلق فیص ... اسپیکر اوم برلا کو مبارکباددیتے ہوئے راہل گاندھی ... منگلورو : الال میں چہار دیواری گرنے کے نتیجہ میں ا ... کرناٹک میں نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، جانیے ...

سری نگر:03مئی 2020(فکروخبر/ذرائع ) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں جمعہ کو شروع ہونے والا ملی ٹنٹ مخالف آپریشن دو فوجی افسروں سمیت پانچ سیکورٹی فورسز اہلکاروں اور دو ملی ٹنٹوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے دوران فوج کی راشٹریہ رائفلز کا ایک کمانڈنگ آفیسر، ایک میجر، جموں وکشمیر پولیس کا ایک سب انسپکٹر، ایک لانس نائیک اور ایک رائفل مین جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ سبھی سیکورٹی اہلکار اس مکان میں پھنس گئے تھے جس میں ملی ٹنٹ چھپے بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران دو ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکان میں پھنسے والے اہلکاروں کو بچانے اور وہاں موجود ملی ٹنٹوں کو ہلاک کرنے کے لئے پیرا کمانڈوز کو کام پر لگا دیا گیا تھا۔ اگرچہ ملی ٹنٹ مارے گئے، لیکن وہ سیکورٹی اہلکاروں کو بچا نہیں سکے۔ ہندوارہ کے جنگلات میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جمعہ کو اس وقت شروع ہوا تھا جب واڈر بالا نامی گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکورٹی فورسز نے بعد ازاں ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران جمعہ کو طرفین کے درمیان ژنجہ مولہ میں تصادم شروع ہوا۔ بتادیں کہ وادی میں سیکورٹی فورسز نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بیچ ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز میں تیزی لائی ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ 45 دنوں میں اب تک کم از کم 30 ملی ٹنٹ مارے جاچکے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |