:اور ہر طرح کے
لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ... ممبئی ہورڈنگ حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہو گئی، 74 افر ... غزہ کے متعلق امریکا کے اس بیان کو مضحکہ خیز کیوں ک ... گوتم نولکھا کو آخر کار ملی ضمانت ... مدھیہ پردیش حکومت ظلم کرنے کے لیے اتنا بے قرار کی ...

کابل: 02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )افغانستان کے صوبے بلخ میں طالبان اور فوج کے درمیان ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں 15 جنگجو اور 5 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ کی فوجی چیک پوسٹ پر دو درجن سے زائد طالبان جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا، افغان فوج نے بھی سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے دو طرفہ فائرنگ میں 15 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت اور 10 سے زائد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب طالبان نے افغان فوج کے ترجمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 20 اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ طالبان کو کم نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
ادھر بلخ کے گورنر کے ترجمان نے بھی حملے میں 15 سے زائد افغان اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کہا کہ طالبان پسپا ہوگئے تاہم وہ دوبارہ واپس آئیں گے اس لیے صوبے میں مزید فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں۔
دریں اثنا ایسی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ افغان صدر اشرف غنی اور صدارت کے ایک اور دعویدار عبداللہ عبداللہ کے درمیان عبوری معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد سیاسی بحران کے خاتمے اور قیام امن کی توقع کی جاسکتی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |