:اور ہر طرح کے
ایس ایس ایل سی امتحانات: اردو میڈیم میں ایک ہی ہائ ... ممبئی میں گردابی طوفان سے تباہی ، کم ازکم 8 افراد ہ ... تیسیر القضایا النسائیہ فی احکام الحیض والنفاس وا ... بہار میں ووٹنگ کے دوران آرجے ڈی کارکنان کی پٹائی ... منگلورو اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بارش ... آندھرا میں ایم ایل اے اور ووٹر کے بیچ مارپیٹ کی وی ... ایک سال سے آپریشن کنول کے لیے جاری کوششیں ہورہی ہ ... سپریم کورٹ نے ہیمنت سورین کی عرضی پر ای ڈی سے ۱۷؍ م ...

مسقط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2020ء ) عمان میں کئی ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد حکومت کی جانب سے تجارتی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سلطنت عمان نے منی ایکس چینج اور گاڑیوں کی مرمت کی دکانوں سمیت مختلف تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کئی کاروبار اور پیشوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس تاریخ سے یہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
حکومتی بیان کے مطابق بیان کے مطابق جن کاروباروں اور کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے، ان کے نام یہ ہیں: کاروں کی ورکشاپیں اور ان کے فاضل پرزہ جات کی دکانیں، مچھیروں کی کشتیوں کی مرمت اور فاضل پرزہ جات کی دکانیں ،برقی آلات اور کمپیوٹر کی دکانیں ،گھریلو آلات اور سیٹلائٹ ٹرانسمیشن کے آلات اور مرمت کی دکانیں۔
اس کے علاوہ کاریں اور آلات کرائے پر دینے کا کاروبار کرنے والی دکانیں ،اسٹیشنری کی دکانیں ،پرنٹنگ کی دکانیں،تیل تبدیلی اور کار ٹائر شاپس اور منی ایکس چینج وغیرہ شامل ہیں۔
عمان نیوز ایجنسی نے اپنے ٹویٹراکاوٴنٹ پر کرونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کی ذمے دار ملک کی سپریم کمیٹی کا ایک بیان جاری کیا ہے۔اس میں اس نے مختلف کاروباروں کی ایک فہرست جاری کی ہے،جنھیں قواعد وضوابط کے تحت دوبارہ کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔بیان کے مطابق ایک وقت میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول کے تحت صرف دو گاہکوں کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
نیز تمام کاروباری سرگرمیوں کے دوران میں صحت وصفائی کے اصولوں کی پیروی کی جانی چاہیے۔عمان میں کاروباروں کو ایسے وقت میں جزوی طور پر دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جب کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔منگل کے روز وزارت صحت نے کرونا وائرس کے 82 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور ملک میں اس مہلک وبا کا شکار افراد کی تعداد 2131 ہوگئی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |