:اور ہر طرح کے
بھٹکل کے ڈاکٹر آفتاب دامدا اے جے انسٹی ٹیوٹ آف م ... دکھ کی اس گھڑی میں بھارت ایران کے ساتھ کھڑا ہے: وزی ... اب وزیرداخلہ امت شاہ نے یہ کیا کہہ دیا ... زیادہ نمک آپ کے لئے خطرناک ، نمک کی مقدار کم کرنے ... احمد آباد ائیرپورٹ سے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرنے ... چھتیس گڑھ میں دردناک سڑک حادثہ، 19 مزدوروں کی موت ... بھٹکل : کپڑا بنک میں یونیفارم اور درسی کتابیں ہیں ... ادیب و شاعر نفرت کی آگ کو گلزار بنانے کا کام کریں : ...

کابل: 19 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )افغانستان کے صوبے پروان میں امریکی فوجی اڈے میں کام کرنے والے کنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین کی گاڑی پر حملے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں جنگجوؤں نے امریکی فوجی اڈے سے نکلنے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں سوار 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ ایک محفوظ رہا۔
صوبے پروان کے گورنر کی ترجمان واحدہ شیہکر نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی میں امریکی فوجی اڈے میں جاری تعمیراتی کام کرنے والے افسران اور مزدور سوار تھے جنہیں طالبان جنگجوؤں نے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب صوبے پروان کے طالبان کمانڈرز نے حکومت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے حملے کا ذمہ دار ہونے کی تردید کی ہے۔ ادھر حکومت نے بھی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے نام اور شہریت کو ظاہر نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبے پروان کے اکثر علاقوں پر حکومت کی عمل داری برقرار ہے تاہم کچھ حصوں پر جنگجوؤں اور باغیوں کا تسلط ہے جس کے باعث جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |