:اور ہر طرح کے
جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی ا ... غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ...

مدینہ منورہ: 17اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کی خاطر مسجد نبوی میں تھرمل کیمرے نصب کر دیئے گئے ، ان جدید کیمروں کی مدد سے مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کا جسمانی درجہ حرارت جانچا جا سکے گا۔ العربیہ کے مطابق کے مطابق یہ تھرمل کیمرے بیک وقت 25 افراد کے جسم کا درجہ حرارت مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی مدد سے نو میٹر کی دوری سے آواز اور تصویر کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
تصاویر پر مشتمل ڈیٹا ایک ماہ تک محفوظ رکھا جا سکے گا، جسے حسب ضرورت ماہرین کو براہ راست بھیجا جا سکتا ہے۔ان تھرمل کیمروں کی خاصیت یہ ہے کہ مسجد میں آنے والے افراد کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کے بعد اسے کنٹرو ل روم میں موجود مانیٹر پر ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ ساؤنڈ الرٹ بھی جاری کرے گا۔
اس کے علاوہ موبائل سسٹم پر بھی کسی بھی نمازی کی رپورٹ بھی بھیجی جا سکے گی۔
واضح رہے کہ مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی 6380 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ وفات پانے والوں کی گنتی 83 ہو گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 990 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر لوگوں کی طرف سے احتیاط نہ برتی گئی تو مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی 2لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ مملکت میں کورونا کے زیادہ تر مریض غیر مُلکی ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات کے تحت مقامی اور قانونی تارکین وطن کے علاوہ غیر قانونی تارکین کو بھی کورونا وائرس کے علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ کورونا کے پاکستانی مریضوں نے سعودی حکومت کی جانب بہترین علاج مہیا کرنے پر ان کا بہت شکریہ ادا کیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |