:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )سپریم کورٹ نے کہا کہ ’نجی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ کے لیے زیادہ فیس کی وصولی نہیں کی جاسکتی ہے اور وہ اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنائے گا۔‘
درخواست گزار ششانک دیو سدھی نے نجی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ مفت میں کرائے جانے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔
جس پر جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی سماعت کے دوران کہا کہ ’وہ اس معاملے میں اپنا حکم سنائے گی کیونکہ جانچ کے نام پر اتنی زیادہ فیس نہیں وصولی جاسکتی ہے۔‘
بینچ نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ ’وہ ایسا کوئی طریقہ کار تیار کرے، جس کے تحت نجی لیبارٹری کی جانچ فیس حکومت واپس کر دے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں حکومت کا موقف جاننے کی کوشش کریں گے۔‘
واضح رہے کہ درخواست گزار نے گزشتہ 31 مارچ کو ایک عرضی دائر کرکے حکومت کی طرح ہی نجی لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کووڈ 19' کے انفیکشن کی جانچ مفت میں کرانے کی ہدایت مرکزی حکومت کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرضی غزار نے کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ کے لیے نجی لیبارٹریوں میں 4500 روپے کی فیس مقرر کیے جانے کے حکومت کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |