:اور ہر طرح کے
مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پ ... پی ایم مودی مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز دعو ... ووٹنگ سے ایک روز قبل احمد آباد کے ۲۹ اسکولوں کو ب ... چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر پھر کانگریس وزیراعظم م ... پہلے دو انتخابی مرحلوں میں ووٹروں کی کل تعداد کا ... الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ ... سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف ... مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ...

غزہ04 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجےمیں پہلے علاقے کے عوام بدترین معاشی بحران سے دوچار تھے، رہی سہی کسر کروناکی وباء نے نکال دی ہے۔
غزہ کی پٹی میں عوامی کمیٹی برائے انسداد ناکہ بندی کے چیئرمین جمال الخضری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس اور اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مارچ کے دوران 20 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔
فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن جمال الخضری نے جمعہ کو ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی پابندیوں اور کرونا کی مصیبت کے باعث غزہ کی پٹی کی معیشت، صنعت، تجارت، ہوٹلنگ اور سیاحت کو براہ راست اور بالواسطہ طورپر 200 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کا شکار غزہ کے دو ملین عوام اس وقت گھروں میں بند ہو کررہ گئے ہیں جب کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر 13 سال سے معاشی پابندیاں عاید ہیں جن کے نتیجے میں غزہ کے علاقے کے عوام بدترین معاشی اور معاشرتی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |