:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

ممبئی30مارچ2020(فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹر میں کورونا وائرس (کووِڈ-19) کا قہر جاری ہے اور پیر کو یہاں 12 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اب ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 215 ہو گئی ہے۔ ریاست کے صحت افسران نے بتایا کہ 12 میں سے پانچ معاملے پونے، ممبئی میں تین، ناگپور میں دو اور کولہاپور- ناسک میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست میں اس وبا سے اب تک آٹھ افراد کی موت ہوچکی ہے جو پورے ملک کے کسی بھی ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔
افسران کے مطابق اس وقت کورونا وائرس (کووِڈ-19) کے ممبئی میں 88، پونے میں 42، سانگلی مین 23، ناگپور میں 16، احمد نگر میں پانچ اور یوتمال میں چار، ستارا اور کولہاپور میں دو جبکہ ناسک، رتنا گری، اورنگ آباد، سندھو دُرگ، گونڈیا، بُلدھانا اور جل گاؤں میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست میں اب تک 38 مریضوں کے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد انھیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ریاست میں 17,151 افرد کو ان کے گھروں میں کوارنٹائن کیا گیا جبکہ 960 افراد کو مختلف اداروں میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ پورے ملک میں کورونا سے اب تک 29 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1190 افراد متاثر ہیں۔ اب تک مہاراشٹر میں سب سے زیادہ آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ جہاں تک متاثرین کی تعداد کا سوال ہے تو مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 215 اور کیرالہ میں 202 افراد کورونا کی زد میں ہیں۔ تیسرے مقام پر کرناٹک ہے جہاں اب تک 83 لوگ کورونا وائرس پازیٹو پائے گئے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |