:اور ہر طرح کے
بھٹکل : حنیف آباد کراس کے بعد اب جامعہ آباد روڈ پ ... مودی تیسری بار اقتدار میں آئے تو 6 ماہ میں پاک مقبو ... بھٹکل : ایگری کلچراراضی کا آدھار کارڈ سے لنک ، کی ... الیکشن کمیشن جی ! اب تو جاگ جاؤ ,16سالہ لڑکے کی ۸ مر ... ٹرن آؤٹ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کیوں؟ : سپریم کو ... اب ایک اور قدیم مسجد پر ہندووں کا دعوی ، ۲۲ مئی کو ... گرمی سے راحت نہیں،ملک کی کئی ریاستوں میں ۲۱؍ مئی ت ... انڈیا اتحاد کی جیت کےساتھ نفرتوں کا ہوگا خاتمہ : ا ...

ریاض28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ روز دنیا کے امیر ترین ممالک پر مشتمل گروپ ’’جی 20‘‘ کے ویڈیو اجلاس میں عالمی معیشت بچانے کےلیے 5,000 ارب ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سربراہی میں 90 منٹ جاری رہنے والے اس اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ ’’کووِڈ 19‘‘ کی عالمی وبا سے نبرد آزما ہونے کےلیے وہ سب کچھ کیا جائے جو ممکن ہے۔
اجلاس کے بعد جی 20 کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم طبّی ساز و سامان اور دواؤں کی بروقت اور بلاتعطل دستیابی کے علاوہ عالمی معیشت کو حالیہ بحران سے نکالنے میں استعمال کی جائے گی۔
مشترکہ اعلان میں عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کےلیے اپنا موجودہ امدادی فنڈ 50 ارب ڈالر سے بڑھا کر دگنا کردیں۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، 2008 میں شروع ہونے والے عالمی معاشی بحران کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب دنیا کے امیر ممالک نے اس حد تک اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جی 20 ممالک کی جانب سے 5,000 ارب ڈالر کا یہ اعلان ابھی صرف ایک بیان ہے کیونکہ اس رقم کو خرچ کرنے کا طریقہ کار اور ٹائم فریم وغیرہ طے نہیں کیے گئے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |