:اور ہر طرح کے
کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ... کانگریس صدر کھڑگے نے پی ایم مودی کو پھر لکھا خط : ا ... وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی ن ... وزیر اعظم کی بیان پرعمر عبداللہ بولے : ملک کے لیے ق ...

وینس22 مارچ 2020 (فکر وخبر/ذرائع)کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 13ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یورپی ملک اٹلی اس وبا سے شدید متاثر ہے۔
کورونا وائرس کی وبا نے 188 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب تک 13 ہزار 69 افراد ہلاک ہوچکے۔ دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3لاکھ سےتجاوزکرگئی ہے تاہم 95 ہزارسےزائد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس نے کرہ ارض پر پنجے گاڑ لیے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر اٹلی ہے جہاں یہ خطرناک وائرس مزید 793 زندگیاں نگل گیا جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4825 ہوگئی
چین میں 3261، ایران میں 1556، اسپین میں 1378، فرانس میں 562، امریکامیں 340، برطانیہ میں 233، جرمنی میں 84، نیدرلینڈزاوربیلجیم میں30،30 جبکہ سوئٹزرلینڈمیں23 افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔
مشرق وسطیٰ کو بھی کورونا وائرس نے جکڑ لیا ہے۔ لبنان میں کورونا وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کے بعد لبنانی حکومت نےلاک ڈاؤن پرعملدرآمدکرانے اور شہریوں کوگھروں تک محدود رکھنے کےلیےفوج طلب کرلی ہے۔ لاک ڈاؤن میں عوام کوصرف اشیائےضروریہ کےلیےگھرسےباہرنکلنےکی اجازت ہوگی۔
ادھر سعودی عرب میں کوروناوائرس کے مزید 48 کیس سامنے آئے ہیں اور مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جس کے باعث ٹرین، بسیں ،ٹیکسیاں بند ہیں۔
علاوہ ازیں بھارت میں کورونا سے 5مزید افراد ہلاک ہوگئے اور آج سے ملک بھر میں”جنتا کرفیو” نافذ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے علاقے برمنگھم میں کورونا وائرس نے ایک اور پاکستانی کو اپنا شکار بنا لیا جس کے نتیجے میں برطانیہ میں اس وائرس سے ہلاک پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |