:اور ہر طرح کے
معاون اردومترجم کی لسٹ بلاوجہ روکے رکھنااردوکے س ... دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کا ادارہ میں خواتین کے ... 1لاکھ کے پار جاسکتی ہیں چاندی کی قیمتیں ... ’’میں ہندو مسلمان نہیں کرتا‘‘ لیکن وزیراعظم کی ... بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے ج ... کنہیا کر پر حملہ کرنے والے کون تھے ... یوٹیوب ویڈٰیو دیکھ کر نوجوان نے کرڈالاایسا کام کہ ... احتسابِ نفس کی وجہ سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ...

ریاض21/ مارچ 2020(فکروخبر /ذرائع)سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کی مساجد کے بعد اب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں بھی نمازِ پنجگانہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں باجماعت نماز پر پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام کے اندر نماز جمعہ کی ادائیگی کیلیے نمازیوں کو مساجد میں داخلے سے روک دیا گیا۔
دریں اثناء مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مساجد کے دروازے بند کردیئے تاہم چند متعلقہ افراد کو مقدس مساجد کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ مسجد الحرام کے بیرونی حصے میں موجود اسکوائر میں بھی نمازیوں کی موجودگی پر پابندی ہے
اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پر سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے علاوہ دیگر تمام مساجد پر باجماعت نماز پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم مساجد سے اذانیں دی جارہی ہیں لیکن اب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں مزید 36 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 274 تک جا پہنچی ہے لیکن سعودی عرب میں اس مہلک وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |