:اور ہر طرح کے
کیا 27 جون کودکشن کنڑا کے بعد اترا کنڑا میں بھی اسک ... یوپی : سرکاری زمین پرنماز عید اداکرنے پر 11افراد گر ... سپریم کورٹ میں ضمانت پر سماعت سے قبل سی بی ائی نے ک ... تین مسلم نوجوانوں کی لنچنگ معاملہ میں مزید دو گرف ... ممبئی: کالج میں حجاب پر پابندی لگانے سے متعلق فیص ... اسپیکر اوم برلا کو مبارکباددیتے ہوئے راہل گاندھی ... منگلورو : الال میں چہار دیواری گرنے کے نتیجہ میں ا ... کرناٹک میں نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، جانیے ...

۔19 مارچ 2020(فکروخبر/ذرائع)بدھ کی رات راجدھانی دہلی واقع صفدر جنگ اسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر ایک شخص نے اپنی جان دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص میں کورونا وائرس ہونے کا اندیشہ تھا اور غالباً اسی وجہ سے وہ کافی ٹینشن میں تھا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کورونا کے مشتبہ اس مریض کا نام چرن جیت سنگھ ہے اور اس کی عمر 35 سال ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ چرن جیت سنگھ آسٹریلیا واقع سڈنی میں رہتا تھا اور بدھ کے روز ہی وہ بذریعہ ائیر انڈیا فلائٹ ہندوستان لوٹا تھا۔ ہندوستان میں ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد جب چرن جیت میں کورونا وائرس کے علامات دیکھنے کو ملے تو اسے ائیر پورٹ سے سیدھے صفدر جنگ اسپتال بھیج دیا گیا تھا۔ رات تقریباً 9 بجے وہ اسپتال پہنچا تھا جہاں اسے سخت نگرانی میں رکھے جانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چرن جیت بنیادی طور پر پنجاب کا رہنے والا تھا اور گزشتہ ایک سال سے وہ سڈنی میں رہ رہا تھا۔ وہ جب سڈنی سے گزشتہ شب ہندوستان واپس آیا تو ائیر پورٹ پر اس نے سر درد کی شکایت کی۔ اس کے بعد ہی اسے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض تصور کرتے ہوئے صفدر جنگ بھیجا گیا تھا۔
بہر حال، ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں کی سخت جانچ ائیر پورٹ پر ہی کی جا رہی ہے۔ چونکہ ہندوستان میں اب تک تین اموات ہو چکی ہیں اور 160 سے زائد لوگ اس وائرس کے ٹیسٹ میں پازیٹو پائے جا چکے ہیں، اس لیے کافی احتیاطی اقدام کیے جا رہے ہیں۔ چین، اٹلی اور ایران میں اس وائرس نے سب سے زیادہ کہرام مچا رکھا ہے۔ پوری دنیا کی بات کی جائے تو اب تک 2 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور مہلوکین کی تعداد 8 ہزار کو پار کر چکی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |