English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر حکومت کا بڑا فیصلہ، کئی ممالک کے مسافروں پر لگائی روک

share with us

:17 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)ملک میں کورونا وائرس کووڈ 19 انفیکشن کے بڑھنے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے تمام اسکول کالج ، سنیما ہال اور دیگر تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی ہے وزرا کے گروپ کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں ، اسکول وکالج ، دیگر تعلیمی اداروں ، قومی میوزیم ، جم ، سوئمنگ پولوں اور سنیما ہالوں، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے مراکز کو بند کرنے کے لئے ہدایات جاری کئے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے یہاں کورونا وائرس سے نمٹنے کے ہدایات کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ 

انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نےکورونا وائرس انفیکشن سے نمٹنے کے لئے متعدد ہدایات جاری کئے ہیں جن میں سفر سے متعلق ہدایات کے علاوہ سماجی تنہائی اور اسکول کالج، دیگر تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند کرنے کے ہدایات شامل ہیں اور یہ ہدایات تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو دی گئی ہیں۔
مسٹر اگروال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، قطر، عمان اور کویت سے آنے والے مسافروں کے لئے 14 دنوں کے لیے کم از کم كو کوارنٹائن وقت لامحالہ طے کیا گیا ہے۔ یہ ہدایات 18 مارچ رات 12 بجے سے مؤثر ہوں گے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین، یورپی آزاد تجارت یونین، ترکی اور برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر روک لگا دی گئی ہے۔ کوئی بھی ایئر لائنز ان ممالک سے اپنے طیارے میں مسافروں کو لے کر ہندوستان نہیں آئے گی اور یہ ہدایات 18 مارچ رات بارہ بجے سے مؤثر ہوں گے اور انہیں عارضی طور پر لاگو کیا جائے گا اور یہ 31 مارچ 2020 تک مؤثر رہیں گے اور بعد میں ان کاجائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے اور مصروف بازاروں، سبزی منڈی، اناج منڈی، بس ڈپو، ریلوے اسٹیشنوں اور بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ اگر ضروری نہ ہو تو غیر ضروری سفر کرنے سے بچنا چاہئے ۔ نجی سیکٹر کو اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا