English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمر عبداللہ پر پی ایس اے لگانے کا معاملہ:سپریم کورٹ میں سماعت آج

share with us

:17 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)جموں کشمیرکےسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی حراست معاملےمیں آج سپریم کورٹ میں سماعت ہے۔عمرعبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ کی عرضی پر سماعت ہوگی ۔ سارہ عبداللہ نے عمر عبداللہ پر پی ایس اے لگائے جانے کو چیلنج کیا ہے۔پچھلی سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بینچ کے سامنے جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کیا تھا۔

یادر ہے کہ اس پہلے عمر عبداللہ کی حراست کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جموں۔کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلیٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت حراست کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے اور انہیں کورٹ میں پیش کرکے رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر کورٹ نے نوٹس جاری کرکے جموں۔کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا