English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے کے خلاف اب راجستھان سرکار بھی پہونچی سپریم کورٹ

share with us

نئی دہلی:17 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) کیرالہ اور پنجاب حکومت کےبعد اب راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے بھی شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کی آئینی حیثیت کو پیر کے روز سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ راجستھان کے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل منیش سنگھوی کی جانب سے داخل کی عرضی میں سی اے اے کو منسوخ کرنے کی عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہے۔

منیش سنگھوی نے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت سی اے اے کے خلاف کیس دائر کیا ہے جس میں سی اے اے کو آئین کی دفعہ 14، 21 اور 25 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ راجستھان حکومت نے اس قانون کو نامناسب اور غیرضروری قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ یہ قانون مذہب کی بنیاد پر شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔ اس میں راجستھان حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 131 ایک یا ایک سے زیادہ ریاستوں اور مرکزی حکومت کے درمیان تنازعوں میں عدالت عظمی کو فیصلہ کا حق دیتی ہے۔

واضح رہے کہ سی اے اے کے خلاف تقریبا 160 سے زیادہ عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی جاچکی ہیں جن میں سے کچھ کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کئےجاچکے ہیں۔ ان عرضیوں کی سماعت پر سبریمالہ معاملے میں ریفرنسز کے بعد غور کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا