English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش : فلورٹیسٹ کے مطالبہ کو لے کر بی جے پی پہونچی سپریم کورٹ ، کل ہوگی سنوائی

share with us

:16 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی گہاما گہمی کے دوران بی جے پی نے آج ہی اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا اور آج اسمبلی میں کانگریس اور بی جے پی اراکین اسمبلی نے خوب ہنگامہ آرائی کی۔

کانگریس اور بی جے پی کی ہنگامہ آرائی کے درمیان اسمبلی کی کارروائی ملتوی کی گئی اور پھر دونوں پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کے درمیان بات بنتی نظر نہیں آئی۔

بعد میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مدھیہ پردیش اسمبلی کی کارروائی کو 26 مارچ تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اس کے خلاف بی جے پی رہنما و مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ کی سربراہی میں بی جے پی کا ایک وفد سپریم کورٹ پہنچا اور کورٹ میں ایک عرضی دائر کی۔

اس عرضی میں 48 گھنٹے کے اندر فلور ٹیسٹ کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا