English   /   Kannada   /   Nawayathi

یس بینک معاملہ میں انل امبانی کو ای ڈی کا نوٹس

share with us

:16 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)یس بینک معاملے میں ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی کی مشکلیں بڑھتی نظر آ رہی ہیں، یس بینک کے پروموٹر رانا کپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انل امبانی کو سمن بھیجا ہے، ای ڈی نے انل امبانی کو آج ہی اپنے دفتر پہنچنے کے لئے کہا ہے۔ خبروں کے مطابق انل امبانی آج ای ڈی کے دفتر نہیں جائیں گے، خبروں میں کہا گیا ہے کہ انل امبانی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے کے لئے کچھ اور وقت مانگا ہے۔ خبروں کے مطابق انل امبانی نے خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے پیشی سے چھوٹ مانگی ہے، ایسے میں ای ڈی کی طرف سے ان کو نئی تاریخ مل سکتی ہے۔

انل امبانی کے گروپ کی کئی کمپنیاں ان بڑی کمپنیوں کی لسٹ میں شامل ہیں، جن کو دیا گیا قرض بیڈ لون کی لسٹ میں پہنچ گیا ہے، ان کمپنیوں نے یس بینک سے قرض لیا تھا، جسے نہیں لوٹایا گیا، انل امبانی گروپ کی کمپنیوں نے یس بینک سے قریب 12800 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، جو این پی اے میں تبدیل ہو گیا۔

بتا دیں کہ انل امبانی کی قیادت والی کمپنی ریلائنس گروپ نے یس بینک سے بھاری بھرکم قرض لیا ہے، ریلائنس گروپ کی نو کمپنیوں نے یس بینک سے 12800 کروڑ روپے کا قرض لیا ہے، کمپنی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ یس بینک کا قرض ان کے پاس مکمل طور پر محفوظ ہے اور وہ بینک کا پیسہ چکا دیں گے، ریلائنس گروپ نے کہا ہے کہ وہ اپنی املاک بیچ کر یس بینک کا قرض ادا کرنے کے لئے پابند ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا