English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمل ناتھ سرکار کی بڑی جیت ، نہیں ہوا فلور ٹیسٹ ، ۲۶ مارچ تک اسمبلی کی کارروائی ملتوی

share with us

:16 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش سے وزیر اعلی کمل ناتھ کے لئے راحت کی خبر اس وقت آئی جب اسمبلی کے اسپیکر نے اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی اور اب فلور ٹیسٹ 26 مارچ کے بعد ہی ہوگا۔ اس فلور ٹیسٹ کو لے کر مدھیہ پردیش کی سیاست میں ماحول گرم تھا اور دونوں بڑی پارٹیاں اپنی اپنی جیت کا دعوی کر رہی تھیں، لیکن آج کا فلور ٹیسٹ نہ ہونا کمل ناتھ کی پہلی جیت کے طور پر مانا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مدھیہ پردیش میں دو خط زیر بحث میں ہیں ایک خط وہ جو ریاست کے گورنر لال جی ٹنڈن نے اسپیکر کو لکھا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ اگر فلور ٹیسٹ ہو تو وہ بٹن دبا کر نہ کرایا جائے بلکہ ہاتھ اٹھا کر کروایا جائے۔ دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے گورنر سے ملاقات بھی کی ہے اور ان کو ایک خط کے ذریعہ کہا ہے کہ ریاست میں جو ماحول ہے اس میں فلور ٹیسٹ کرانا غیر جمہوری ہے۔

کمل ناتھ کے تعلق سے یہ خبر ہے کہ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’جب ارکان اسمبلی بندی بنے ہوئے ہوں ایسے میں فلور ٹیسٹ کرانے کا کوئی مطلب نہیں ہے اور اس ماحول میں فلور ٹیسٹ کرانا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔‘‘ ذرائع کے مطابق یہ خط چھ صفحات پر مشتمل ہے۔ کمل ناتھ نے الزام لگایا ہے کہ ارکان اسمبلی کو بندی بنا کر کرناٹک میں رکھا گیا ہے۔ کمل ناتھ کا یہ خط گورنر کے اس خط کے بعد میں تحریر کیا گیا ہے جو گورنر نے اسپیکر کو لکھا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا