English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس : ہندوستان میں متاثرین کی تعداد میں روز ہورہا اضافہ ،107 افراد وائرس کا شکار

share with us

:15 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ملک میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب مریضوں کی تعداد بڑھ 107ہوگئی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہاکہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہ مہلک وباء دنیا کے ایک سو پچیس سے زیاد ہ ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکاہے۔ وائرس سے اب تک ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب ہے۔ دنیا کے ایک سو پچیس سے زائد ممالک وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ہلاکتیں پانچ ہزارسے متجاوز۔ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

وہیں کرناٹک کے وزیر تعلیم ایس۔سریش کمار نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ساتویں، آٹھویں اور نویں کلاسوں کے امتحانات 31 مارچ تک ملتوی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ریاستی حکومت نے کئی اقدامات کئےہیں۔ ایک ہفتہ تک جلوس،جلسوں،میلوں،کھیلوں،شادی کی بڑی تقریبوں پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری طرف شاپنگ مالس، سنیماگھر،اسٹڈیم، ہائی اسکول اورکالجوں کوبند رکھنے کاحکم دیاہےاس درمیان کرتار پور کوریڈورکورونا وائرس پھیلنے کے امکان کے مد نظر اگلے احکامات تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ، 31 مارچ تک پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دینے کے بعد ریاستی حکومت کورونا وائرس کے خطرے کے مدنظر اس ماہ کے آخر تک سنیما گھروں، ریستوراں اور کلب کو بھی بند کر سکتی ہے۔

آندھرا پردیش میں بھی کورونا وائرس سے خطرات سے نمٹنے کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن نےمقامی ادارہ جات کے انتخابات کو چھ ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمشنر، این رمیشن کمار نے پریس کانفرنس کےذریعہ اعلان کیا کہ ملک کورونا وائرس کےبڑھتے معاملے کےپیش نظر، عوامی کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ ۔ ریاست میں ہونے والے ، زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی ، میونسپل اور پنچایت الیکشن کمیشن نے پنچایت کو ملتوی کرنے کا کیا اعلان ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ چھ ہفتوں کےبعد انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ اور تب تک ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ رہےگا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا