English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سے ہندوستان میں دوسری موت ، متاثرین کی تعداد ۸۲

share with us

:14 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں دوسری موت ہو گئی ہے اور اس موت کے بعد ملک میں پہلے سے موجود خوف میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔پہلی موت کرناٹک میں 76 سال کے ایک شخص کی پرسوں ہوئی تھی جبکہ کل دہلی میں 68 سالہ خاتون کی موت ہو گئی جو ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی دوسری موت ہے۔

دہلی میں ہوئی اس موت کے بعد دہلی حکومت نے اپنی تیاریاں تیزکردی ہیں۔دہلی میں جس خاتون کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے اس کا تعلق مغربی دہلی سے ہے اور اس کو کھانسی اور بخار کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مرنے والی خاتون اپنے بیٹے کے رابطہ میں آئی تھی جو اٹلی اور سوٹزر لینڈکے دورہ سے 23 فروری کو لوٹا تھا اور کورونا سے متاثر تھا۔خاتون شوگر اور بی پی کی مریض تھیں اور ان کو 7 مارچ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور طبعیت بگڑنے کے بعد ان کو 9 مارچ کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ پورےملک میں کورونا وائرس سےمتاثر لوگوں کی تعداد 82 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

دہلی میں اس خاتون کی موت کے بعد اب یہ بڑاسوال ہے کہ اس کا بیٹا جو اٹلی سے لوٹا تھا اور وہ کورونا وائرس کا متاثر تھا تو وہ اپنی والدہ کے علاوہ دہلی میں کس کس سے رابطہ میں آیا ۔کیا جن لوگوں کے رابطہ میں یہ شخص آیا وہ سب ٹھیک ہیں اور ان کی کوئی جانچ ہوئی ہے۔جن لوگوں سے ان ماں بیٹے کی ملاقات ہوئی ہے کیا ان کی جانچ ہوئی ہے۔یہاں یہ بات غور کرنے کی ہے کہ بیرون ملک سے اپنے دورہ کی واپسی پر اس نوجوان کو بخار ہوا اور وہ اپنے بخارکوچھپاتا رہا۔واضح رہے اٹلی میں بھی کورونا وائرس کا پہلا معاملہ 20 فروری کو سامنے آیا تھا اور وہاں اب 18 ہزار لوگ اس کی چپیٹ میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا