English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رہنما کاپارلمنٹ میں آبادی کنٹرول قانون لانے کا مطالبہ

share with us

نئی دہلی:14 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) ملک میں بڑھی آبادی اور گھٹتے وسائل کے پیش نظر آبادی کو قابوکرنے کےلئے موثر قانون بنانے کا مطالبہ جمعہ کو راجیہ میں کیا گیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہرناتھ سنگھ یادو نے وقفہ صفر کے دوران ایوان میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں بے تہاشا اضافے کی وجہ سے وسائل پر دباؤ بڑھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بےروزگاری بڑھی ہے بلکہ ہر جگہ پر بھیڑ ہی بھیڑ نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سال 1951 میں ملک کی آبادی 10 کروڑ 38 لاکھ تھی جو سال 2011 میں بڑھ کر 121 کروڑ کے پاس پہنچ گئی ہے اور سال 2025 تک اس کے بڑھکر 150 کروڑ کے پاس پہنچنے کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کئی گنا بڑھتی ہے جبکہ وسائل میں اضافہ اس مناسبت سے نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آبادی کو قابو کرنےوالا ایسا قانون بنانا چاہئے جو ’ہم دو ہمارے دو‘ پر مبنی ہو اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کو ہر طرح کی سہولیات سے نہ صرف محروم کیاجانا چاہئے بلکہ انہیں کسی قسم کا بھی الیکشن لڑنےسے بھی روکا جانا چاہئے۔

یادو نے کہاکہ حال میں ہی سبھی کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانا ممکن نہیں ہورہا ہے جبکہ جب آبادی 150کروڑ کے پار پہنچ جائےگی تب پینےکا پانی ملے گا ہی نہیں۔ اس کے ساتھ ہی زیادہ آبادی کی وجہ سے بے روزگاری بھی زیادہ ہے اورفلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کےلئے وسائل بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا