English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول ڈٰیزل پر فی لیٹر ۳ روپئے ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا اعلان

share with us

:14 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)مرکزی حکومت نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں تین روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے۔ یہ ایکسائز ڈیوٹی ڈیزل اور پٹرول میں تین روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ گذشتہ دو دنوں قبل ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کی گئی تھی لیکن دو دن بعد ہی مرکزی حکومت نے اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

کانگریس ترجمان جئے ویر کا ٹویٹ

وہیں دوسری جانب کانگریس نے اکسائز ڈیوٹی میں ہوئے اضافے پر سرکار پر تنقید کی ہے۔ کانگریس ترجمان جئےویر شیرگل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں تین روپئے فی لیٹر کا اضافلہ کیا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت سب سے نچلی سطح پر ہے۔ بی جے پی نے لوٹ مچا رکھی ہے۔ عوام کو خام تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ پہنچانےکے بجائے بی جے پی ان کی بچت کو لوٹ رہی ہے۔ اس لئے بی جے پی کا نیا نام برڈن جنتا پارٹی ہونا چاہئے۔

جئے ویر شیرگل نے اپنے اگلے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت نے گذشتہ چھ برسوں میں پندرہ کروڑ سے زائد پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز کے ذریعہ عوام پر ڈاکا ڈال کر حاصل کیا ہےاور اب ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر کےتمام شعبوں کو متاثر کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے آگے لکھا ہے کہ بی جے پی کا بھارتیوں کے لئے صرف ایک ہی فارمولہ ہےکہ فائدہ سرکار کا اور نقصان عوام کا اس لئے اسے لوٹو جنتا پارٹی ہونا چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا