:اور ہر طرح کے
بھٹکل : حنیف آباد کراس کے بعد اب جامعہ آباد روڈ پ ... مودی تیسری بار اقتدار میں آئے تو 6 ماہ میں پاک مقبو ... بھٹکل : ایگری کلچراراضی کا آدھار کارڈ سے لنک ، کی ... الیکشن کمیشن جی ! اب تو جاگ جاؤ ,16سالہ لڑکے کی ۸ مر ... ٹرن آؤٹ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کیوں؟ : سپریم کو ... اب ایک اور قدیم مسجد پر ہندووں کا دعوی ، ۲۲ مئی کو ... گرمی سے راحت نہیں،ملک کی کئی ریاستوں میں ۲۱؍ مئی ت ... انڈیا اتحاد کی جیت کےساتھ نفرتوں کا ہوگا خاتمہ : ا ...

الینوائے:04 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست الینوائے میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر زمین بوس ہوگیا، طیارہ میں زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، طیارے کے ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت ہوگئی ہے تاہم لواحقین کی اجازت ملنے تک شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔
طیارہ مرکزی شاہراہ پر گرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی، خوش قسمتی سے طیارہ گرنے کے وقت شاہراہ پر موجود گاڑیاں محفوظ رہیں۔ طیارے کے پرواز بھرنے کے مقام اور منزل کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔
وفاقی ایوی ایشن نے حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ امریکا میں نجی طور پر زیر استعمال چھوٹے طیاروں کے حادثوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں برس ہونے والے 5 سے زائد حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |