English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مستعفی

share with us

:03 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے غسان سلامے نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی خرابی صحت کی وجہ سے اس عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ 69 سالہ سفارت کار نے کہا کہ کام کا اعصابی تناؤ ان کی صحت پر اثر انداز ہو رہا تھا۔ غسان سلامے کے اس اچانک فیصلے پر سفارتی حلقوں نے حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہیں اقوام متحدہ کی طرف سے جولائی 2017ء میں لیبیا میں قیام امن کی کوششوں کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ پچھلے ڈھائی برس میں وہ لیبیا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے فریقین کو بات چیت پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا