English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی انتخابات،نیتین یاہو کا سیاسی اتحاد پسندیدہ قرار

share with us

اسرائیل میں آج  ہونے والے پارلیمانی ا نتخابات میں وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد کو پسندیدہ  قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ  وہ ایک سال کے عرصے کے دوران تیسری مرتبہ اس منصب کے لیے میدان میں اتریں گے۔گزشتہ دو انتخابات میں ان کا اتحاد قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

آج ہونے والے  انتخابات  کو نیتن یاہو کی پالیسیوں پر ایک عوامی ریفرنڈم کا نام بھی دیا جا رہا ہے لیکن عوامی جائزوں کے مطابق اسرائیلی  رائے دہندگان   تاحال تقسیم کا شکار ہیں۔  

یاد رہے کہ ان انتخابات  کے2 ہفتے بعد ہی نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں عدالتی کارروائی شروع ہو جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا