English   /   Kannada   /   Nawayathi

بريگزٹ کے بعد کے تعلقات طے کرنے کے ليے مذاکراتی عمل شروع

share with us

:02 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)يورپی يونين اور برطانيہ کے مابين بريگزٹ کے بعد کے تعلقات طے کرنے کے ليے آج سے مذاکراتی عمل شروع ہو رہا ہے۔ تجارت، زراعت، سلامتی، ٹرانسپورٹ، توانائی اور ديگر کئی شعبوں کے بارے ميں ان مذاکرات ميں يورپی وفد کی سربراہی ميشل بارنیئر کر رہے ہيں جبکہ برطانوی مذاکرات کاروں کے سربراہ لندن حکومت کے مشير ڈيوڈ فروسٹ ہيں۔ برطانيہ کو اس سال کے آخر تک ’خصوصی حيثيت‘ حاصل ہے يعنی اس دوران وہ يورپی يونين کے رکن کی طرح ہی تجارت کر سکتا ہے۔ مذاکرات کاروں کی کوشش ہو گی کے 31 دسمبر سے قبل معاملات طے کر ليے جائيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا