English   /   Kannada   /   Nawayathi

میانمار میں فوج کی فائرنگ سے 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق

share with us

رخائن:02 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)میانمار فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 5 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار فوج نے رخائن کے علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 5 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا۔ میانمار آرمی کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق علیحدگی پسند جماعت اراکان آرمی سے ہے۔

دوسری جانب اراکان آرمی کے ترجمان نے اپنے بیان میں میانمار فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران اراکان آرمی کے ارکان محفوظ رہے ہیں البتہ اس علاقے میں فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

اس علاقے میں گزشتہ روز باغی تنظیم اراکان آرمی نے میانمار فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی تھیں۔ میانمار آرمی نے جنگجوؤں کی اس کارروائی کے جواب میں سرچ آپریشن کیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں میانمار حکومت اور فوج کیخلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف مقدمہ چل رہا ہے جہاں میانمار کی سربراہ نے اپنی صفائی بھی پیش کی تھی تاہم اس کے باوجود مسلم اقلیت کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا