English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی نے شامی فوج کے دو طیارے مار گرائے

share with us

ادلب:02 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)ترکی نے ایک فوجی آپریشن کے دوران جوابی کارروائی میں 2 شامی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے شمال مغربی علاقے میں شام کے 2 سکھوئی جیٹ طیارے مار گرائے ہیں جو حکومت کے زیر قبضہ علاقے میں گرے۔ ان طیاروں کو ترکی کے ایف-16 طیاروں نے ایک جھڑپ کے دوران نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے ترکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو شامی طیارے ہمارے طیاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے جس کے دوران اپنے دفاع میں ترکی فضائیہ نے جوابی کرتے ہوئے شام کے دونوں طیاروں کو مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ ترک فضائیہ نے یہ کارروائیاں اس وقت کی ہے جب دو روز قبل ہی شامی حکومت کے فضائی حملوں میں 30 سے زیادہ ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ترک صدر نے پارٹی ارکان کے اجلاس سے خطاب میں شمال مغربی حصے میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا