English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل میں الیکشن، عوام تقسیم کا شکار

share with us

:یکم مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)اسرائیل میں کل پیر کے دن ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ ایک سال کے عرصے کے دوران تیسری مرتبہ اس منصب کے لیے میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ دو انتخابات میں ان کا اتحاد قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔ پیر کے الیکشن کو نیتن یاہو کی پالیسیوں پر ایک عوامی ریفرنڈم کا نام بھی دیا جا رہا ہے لیکن عوامی جائزوں کے مطابق اسرائیلی ووٹر ابھی تک تقسیم کا شکار ہیں۔ اس الیکشن کے دو ہفتے بعد ہی نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں عدالتی کارروائی شروع ہو جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا