English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد ابراہیمی میں قتل عام کی 26 ویں برسی، ریلیوں پراسرائیلی فوج کاتشدد

share with us

الخلیل :29فروری2020 (فکروخبر/ذرائع)فلسطین کی تاریخی مسجد الابراہیمی میں 26 سال قبل 25 فروری کو ایک یہودی دہشت گرد کے ہاتھوں 29 نمازیوں کی شہادت کے المناک واقعے کی یاد میں غرب اردن کے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی میں منظم دہشت گردی کی 26 ویں سالگرہ پر نکالی جانے والی پرامن فلسطینی ریلیوں پر تشدد کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہرمیں مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کے قتل عام کے خلاف نکالی گئی ریلی پر صوتی اور آنسوگیس کےبموں کا استعمال کیا اور مظاہرین پر تشدد کیا گیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کے قتل عام کے واقعے کی مذمت کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 25 فروری 1994ء کو رمضان المبارک کی ایک صبح نماز فجر کے دوران ایک یہودی دہشت گرد گولڈچائن نے مسجد ابراہیمی میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 29 نمازی موقع پرشہید اور 150 زخمی ہوگئے تھے۔ اس مجرمانہ واقع کو آج 26 سال ہوچکے ہیں۔ مسجد ابراہیمی میں یہودی دہشت گردی کے چھبیس سال پورے ہونے پر فلسطینی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا