English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کے دورے سے واپسی پر منگولین صدر کو اپنے ہی ملک میں آئسولیٹ کردیا گیا

share with us

 

اولان باتور:29فروری2020 (فکروخبر/ذرائع) چین کے دورے سے واپس ملک پہنچنے پر منگولیا کے صدر کو وفد سمیت اپنے ہی ملک میں حفاظتی تدابیر کے تحت 14 دن کے لیے قرنطینہ روانہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا کے صدر خلتماگین بٹولگا وفد کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق بھی گفتگو کی گئی تھی۔

کورونا وائرس کی وبا کے باوجود منگولیا کے صدر نے چین کا دورہ منسوخ نہیں کیا تھا تاہم اس وقت ہی فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ وطن واپسی پر صدر اور وفد کو حفاظتی تدابیر کے تحت 14 دن کیلیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ضروری ٹیسٹس بھی لیے جائیں گے۔

چین سے کورونا وائرس وبا اب ایشیائی ممالک سے نکل کر 50 سے زائد ممالک تک جا پہنچا ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعادا 84 ہزار ہوگئی ہے جب کہ صرف چین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 788 ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا