:اور ہر طرح کے
ترکیہ : آیا صوفیہ کے بعد اب مشہور چرچ مسجد میں تبد ... کووی شیلڈ کے بعد کوویکسین کے بھی مضر اثرات !کیا کہ ... ممتا بنرجی پر بھروسہ نہیں ،وہ بی جے پی کے ساتھ جا س ... ای ڈی گرفتار نہیں کرسکتی اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپ ... کئی ریاستوں میں جھلسائے گی گرمی توکچھ ریاستوں میں ... اگنی ویر اسکیم سے متعلق اسدالدین اویسی کا بڑا دعو ... جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہ ... بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ...

کوالا لمپور:29فروری2020 (فکروخبر/ذرائع)ملائیشا میں مہاتیر محمد کے استعفیٰ کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور وزیر داخلہ محی الدین یاسین اب سے کچھ دیر بعد ملک کے آٹھویں وزیراعظم کے طور پر حلف اُٹھائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ نے مہاتیر محمد کی جگہ وزیر داخلہ محی الدین یاسین کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے، محی الدین یاسین مہاتیر محمد کی جماعت کے صدر بھی ہیں اور دیگر کئی وزارتوں کے علاوہ سابقہ دور حکومت میں ڈپٹی وزیر اعظم بھی رہے ہیں۔
گزشتہ حکومت میں مہاتیر محمد سے قلبی لگاؤ رکھنے کی پاداش میں اُس وقت کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے انہیں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش کردیا تھا جس کے بعد محی الدین یاسین نے مہاتیر محمد کے ساتھ مل کر بومی برساتو نامی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔
گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں بومی برساتو نے انور ابراہیم کی جماعت کے ساتھ مل کر ایک انتخابی اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنا منصب سنبھالا تو محی الدین یاسین کو سب سے اہم وزارت وزیر داخلہ کی ذمہ داری سونپی۔
واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں کامیابی پر اتحادی جماعتوں نے وسط مدتی وزیراعظم کے لیے اتفاق کیا تھا۔ پہلی باری مہاتیر محمد کی تھی اور دوسری باری کے لیے قرعہ فال انور ابراہیم کے نام نکلا تھا تاہم اختلافات کے باعث سیاسی بحران پیدا ہوا جس کا حل محی الدین یاسین کی نامزدگی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |