:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

واشنگٹن:27/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے، سابق نائب صدر جوبائیڈن نے بھی مباحثے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی کا مقابلہ جاری ہے، جنوبی کیرولینا میں مباحثے کے دوران 7 امیدواروں نے ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر الزامات لگائے۔
گزشتہ 9 مباحثوں میں 78 سالہ سینیٹر برنی سینڈرز مقبولیت میں سب سے آگے ہیں، تاہم سینڈرز کو ماضی کے بیانات کے باعث مباحثے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران سابق نائب صدر جوبائیڈن نے بھی مباحثے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔
دوسری طرف مائیکل بلومبرگ اور الزبتھ وارن بھی ڈیموکریٹ ووٹرز کو متاثرکرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈیموکریٹ کی جانب سے جو بائیڈن، مائیکل بلومبرگ، پیٹ بیٹی جیج، تلسی گبرڈ، ایمی کلوبچر، برنی سینڈرز، ٹام اسٹائر، الزبتھ وارن کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جب کہ ری پبلکنز میں روک ڈی لا فونٹے، ڈونلڈ ٹرمپ اور بل ویلڈ کے درمیان مقابلہ ہے۔ ڈیموکریٹس کے درمیان مقابلہ تیزی سے سکڑتا جا رہا ہے، رواں سال جب یہ مباحثہ شروع ہوا تھا تو 25 سے بھی زیادہ امیدوار تھے جو اب 8 رہ گئے ہیں۔
اب تک برنی سینڈرز کو سب سے زیادہ 24 ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہے، جوبائیڈن کو 9 اور بیٹی جیج کو 3 کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات 3 نومبر 2020 کو منعقد ہوں گے جس میں اب نو ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |