English   /   Kannada   /   Nawayathi

امريکا نے ايرانی ميزائل پروگرام کے شبے پر مزيد پابندياں عائد کر ديں

share with us

:26/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)امريکا نے ايرانی ميزائل پروگرام میں معاونت کے شبے پر تيرہ بيرونی اداروں اور افراد پر پابندياں عائد کرنے کا اعلان کيا ہے۔ متاثرہ افراد اور کمپنيوں کا تعلق چين، عراق، روس اور ترکی سے ہے۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے منگل کی شب جاری کردہ بيان ميں بتايا گيا کہ تين چينی کمپنياں، ايک چينی شہری اور ايک ترک کمپنی ان پابنديوں کے زمرے ميں آتی ہیں۔ پابندی کے زمرے ميں آنے والی ايک چينی کمپنی کا نام لوؤ ڈنگ ون ہے، جس کے بارے ميں امريکا کا الزام ہے کہ اس کمپنی نے پاکستانی اسلحےکی صنعت کو بھی حساس نوعیت کا سامان فراہم کيا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا