English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فضائیہ کے سیکڑوں افسران نیتن یاھو کی حکومت کےخلاف

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:25/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)اسرائیلی فضائیہ کے سیکڑوں افسران نے صدر رئوف ریفلین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد بنجمن نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل کی دعوت نہ دیں۔

عبرانی اخبار'یدیعوت احرونوت' کی رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے 450 ریٹائرڈ افسران نے صدر رئوف ریفلین کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے صدر سے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد وہ نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل کی دعوت نہ دیں۔

انہوں نے یہ مکتوب کنیسٹ کے تمام ارکان کو بھی ارسال کیا ہے جس میں ان سے بھی کہا گیا ہے کہ ایک ایسا شخص جس پر رشوت خوری، دھوکہ دہی، امانت میں خیانت جیسے سنگین الزمات عاید ہوں، اسے عدالتوں کی طرف سے مجرم بھی قرار دیا گیا ہو تو ایسے شخص کو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

اس مکتوب پر مجموعی طور پر 540 سابق افسران کے دستخط ثبت ہیں۔ ان میں بریگیڈیئر کے عہدے کے 39، کرنل کے 66، کیپٹن کے 221 افسران کے دستخط ثبت ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا