English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگ بندی مذاکرات میں شریک نہیں ہونگے۔ لیبیا کی مشترکہ عسکری کمیٹی کا اعلان

share with us

:25/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)لیبیا کی مشترکہ عسکری  کمیٹی نے اقوام متحدہ کی کوششوں سے جنیوا میں جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔

خبر  کے مطابق گزشتہ  روز حفتر نواز   پارلیمانی  ممبران نے طرابلس میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ سیاسی امن مذاکرات میں اپنی شرکت سے انکار کردیا۔

لیبیا کے مشترکہ فوجی کمیشن کے مذاکرات کا دوسرا دور گزشتہ  روز ختم ہوا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیاسی اور معاشی مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ تنازعے کے حل کے لیے تین مختلف پہلوئوں پرکام جاری رکھنے  کی تائید کی گئی۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے تصدیق کی کہ اس نے فریقین کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا مستقل مسودہ تیار کرنے اور عام شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیےکام شروع کردیا ہے۔

 لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن اور مشترکہ عسکری  کمیشن دونوں کی زیر نگرانی جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔
دونوں فریقین  نے مزید مشاورت کے لیے معاہدے کا مسودہ اپنی قیادت کو پیش کرنے پر اتفاق کیا تاکہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے آئندہ ماہ جنیوا میں ملاقات کی جا سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا