English   /   Kannada   /   Nawayathi

يورپی بلاک کا برطانيہ کے ساتھ مذاکرات کے ليے مينڈيٹ پر اتفاق

share with us

:25/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)برطانيہ کے يورپی یونين سے اخراج يا بريگزٹ کے بعد بلاک کے ساتھ تعلقات طے کرنے کے ليے مذاکراتی عمل آئندہ ہفتے شروع ہو سکتا ہے۔ برسلز ميں آج ستائيس رکنی بلاک کے رکن ملکوں نے مذاکرات کے ليے مشترکہ لائحہ عمل اور مينڈيت پر اتفاق کر ليا ہے۔ مختلف سفارتی ذرائع نے اس پيشرفت کی تصديق کر دی ہے۔ لندن حکومت جمعرات کو مذاکرات کے ليے اپنا مينڈيٹ پيش کرنے والی ہے۔ مذاکراتی عمل اس سال کے اواخر تک ختم ہونا ہے اور برطانيہ نے اس ميں توسيع کو پہلے ہی سے خارج از امکان قرار دے رکھا ہے۔ دوسری جانب اجلاس ميں يورپی وزراء نے خبردار کيا ہے کہ بات چيت اور اختلافات کا حل تلاش کرنا، مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا