:اور ہر طرح کے
القسام کی طرف سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو ج ... جنگ بندی: حماس کی تجویز پر15 دنوں بعد اسرائیل کاجوا ... لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ...

ریاض :23/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) سعودی حکومت نے صنعتی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنان پر عائد فیسوں سے متعلق واضح کیا ہے کہ جن اداروں نے گزشتہ سال یکم مئی کے بعد لائسنس جاری کیے ہیں وہ حکومتی سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ ایسے صنعتی ادارے جنہوں نے لائسنس کا اجرا یکم مئی 2019 بمطابق 25شعبان 1440 ہجری کے بعد کیا ہے وہ کارکنان کی فیسوں میں دی جانے والی سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے گزشتہ سال ایک قانون کی مشروط منظوری دی تھی جس کے مطابق صنعتی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنان پر عائد فیسوں کی ادائیگی حکومتی خزانے سے کی جائے گی۔
کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مملکت میں صنعتی اداروں کو سہولت دینے کے لیے پانچ برس تک غیر ملکی کارکنوں پر عائد ماہانہ بنیاد پر فیسوں میں سبسڈی دی جائے گی، فیسوں کی ادائیگی حکومتی خزانے سے کی جائے گی۔
ایسے صنعتی ادارے جہاں غیرملکی کارکنوں کی تعداد سعودیوں سے کم یا برابر ہو انہیں فیسوں میں پانچ برس تک کے لیے رعایت دی جائے گی۔
واضح رہے مملکت میں غیر ملکی کارکنوں پر فیسوں کا نفاذ یکم جنوری 2018 سے کیا گیا تھا جس کے تحت ایسے ادارے جہاں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد سعودی کارکنوں کے مساوی ہے ان کے ذمہ فی کارکن ماہانہ 300 ریال کے حساب سے وزارت محنت کے اکاونٹ میں جمع کرانا ہوتی تھی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |