:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

نئی دہلی : 20/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)ہندوستان کے ۲؍ روزہ دورہ پر آنے سے چند روز قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ ٹرمپ نے تعریف کے پردے میں مودی حکومت سے کوئی بھی تجارتی معاہدہ کرنے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ایک بڑی ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، مودی انہیں بہت پسند ہیں ، وہ ایک اچھے لیڈر ہیں اور عالمی امور پر بھی ان کی نظر ہے لیکن لیکن انہیں نہیں معلوم کہ تجارتی ڈیل امریکی انتخابات سے پہلے ہو پائےگی یا نہیں ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ ۲۴؍ فروری کو دو روزہ دورہ پر ہندوستان آرہے ہیں۔ اب تک ایسا مانا جا رہا تھا کہ اس دوران امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارت کے مختلف امور میں دو طرفہ معاہدے ہو سکتے ہیںجن سے ہندوستانی تاجر طبقہ کو کافی فائدہ ہو گا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کے لئے ہندوستان میں سرخ قالین بچھایا جارہا تھا لیکن اب ٹرمپ کے بیان نے امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل پر ہی خطرے کے بادل لانے کا کام کیا ہے۔
ٹرمپ نے واشنگٹن سےکیلی فورنیا روانہ ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ہندوستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کے حوالہ سے خدشہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی انہیں بہت پسند ہیں لیکن امریکہ کے صدارتی انتخابات کےبعد ہی ٹریڈ ڈیل پر کوئی فیصلہ ہو سکے گا کیوں کہ اس سلسلے میں اب تک کئی باتیں واضح نہیںہوئی ہیں۔۔ ہندوستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات پر ٹرمپ نے کھل کر کہا کہ ہندوستان نے ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا ہے۔ اس نے ہمارے کئی سامان پر ضرورت سے زائد ٹیکس عائد کررکھا ہے جس کی وجہ سے تجارت کھٹائی میں پڑرہی ہے لیکن ہمیں مسٹر مودی سے کافی امیدیں ہیں۔ ہندوستان کے دورے پر ہم ضرور تجارتی امور پر گفتگو کریں گے لیکن اس کی کیا شکل و صورت ہو گی اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔
بشکریہ انقلاب
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |