English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے و این آر سی سے دستبرداری اختیار کی جائے: کیمبرج

share with us

واشنگٹن 12/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) ایک امریکی سٹی کونسل نے جس میں دنیا کی کچھ اعلی یونیورسٹیز بشمول ہارورڈ یونیورسٹی اور مساو چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی موجود ہے ہندوستان کے حالیہ منظورہ شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کی ہے۔ نیا شہریت قانون ہندوستانی پارلیمنٹ نے ڈسمبر 2019 میں منظور کیا ہے جس میں پاکستان ' بنگلہ دیش اور افغانستان کے معتوب اقلیتوں غیر مسلموں کو شہریت دینے کی گنجائش ہے ۔ کیمبرج سٹی کونسل نے جو گریٹر بوسٹن کا حصہ ہے ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کی ہے اور ہندوستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق معاہدات کے مطابق ان کی مدد کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔ حکومت ہند کا مسلسل کہنا ہے کہ سی اے اے پارلیمنٹ کا منظورہ قانون ہے اور یہ ہندوستان کا داخلی مسئلہ ہے ۔ اس قانون کا مقصد پڑوسی ممالک کی معتوب اقلیتوں کا تحفظ کرنا ہے ۔ این آر سی ریاست آسام میں سپریم کورٹ کے احکام پر کی گئی تھی ۔ وزیر اعظم نریندرمودی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے 2014 میں اقتدا رپر آنے کے بعد سے کبھی این آر سی کی بات نہیں کہی ہے اور یہ صرف آسام میں کیا گیا ہے ۔ کیمبرج سٹی کونسل کی مئیر سنبھل صدیقی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں یہ قرار داد منظور کی گئی ۔ سنبھل صدیقی کیمبرج سٹی کونسل میں دوسری معیاد کیلئے کام کر رہی ہیں اور وہ کیمبرج کی پہلی معیاد کی مئیر ہیں۔ کیمبرج میں ہندوستانی امریکیوں ' ہندوستانی طلبا برادری اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے دوسرے باشندوں کی جانب سے سی اے اے کے خلاف احتجاج بھی ہوا ہے ۔ احتجاجیوں کا الزام ہے کہ مودی حکومت نسل پرستانہ پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے اور یہ کیمبرج کے اصولوں کے مغائر ہے ۔

( سیاست ڈاٹ کام )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا