:اور ہر طرح کے
القسام کی طرف سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو ج ... جنگ بندی: حماس کی تجویز پر15 دنوں بعد اسرائیل کاجوا ... لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ...

ان کے پاس کوئی بھی ترقیاتی ایجنڈہ نہیں ہے ۔حکمراں جماعت کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ وہ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت برٹش پالیسی پر گامزن ہیں جو عوام کو تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ٹکرے ٹکرے کینگ ‘‘ کا لفظ اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کرنے کےلئے کیا جا رہا ہے۔
ششی تھرور نے کہا کہ مہاتما گاندھی پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کا آئین سیکولر دستور رہے گا اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی ۔تھرور نے کہا کہ ہندوستان کا دستور میں برابری اور مواقع سبھوں کو یکساں فراہم کی گئی ہے ۔ہندوستان کا دستور مذہب کی بنیاد پر شہریت کے حق میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ شہریت کےلئے مذہب کو بنیاد بنایا جارہا ہے ۔تمام مذاہب کے ماننے والوں کو شہریت کی بات کی جارہی ہے اور اس میں مسلمانوں کو باہر کردیا گیاہے۔ تروننت پورم سے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کا دستور بتاتا ہے کہ پہلے ہم سب ہندوستانی ہیں ۔بی جے پی والے سوامی وی ویکانند کی بات کرتے ہیں مگر شگاگو میں دئیے گئے ان کے خطاب کو نظرانداز کردیتی ہے ۔سوامی نے دنیاکے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو بھائیوں اور بہنوں کے خطاب سے نوازا تھا ۔
ششی تھرور نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوستانی شہریت کو تین ممالک اور 6مذاہب میں قید کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ میں پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو، جینی ، بدھشٹ ، سکھ ، عیسائی اور پارسی کو ہندوستانی شہریت دینے کی بات کئی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے 65 فیصد عوام کے پاس دستاویز نہیںہے۔ایسے میں اگر این آروسی نافذ ہوجاتا ہے تو پھریہ لوگ کیا دکھائیں گے ۔
تھرور نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ تغلقی انداز میں نوٹ بندی نافذ کی جس کی وجہ سے معیشت کو سخت نقصان پہنچایا گیا۔ اس کی وجہ سے ملک میں بے روزگار ی گزشتہ 40سالوں میں ریکارڈ پر ہے ۔کسان خودکشی کررہے ہےں ،مہنگائی آسمان چھورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مایوس کیاجارہا ہے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |