:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں 73 فیصد پولنگ ، ضلع اتراکنڑا میں پولنگ کا ... کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ...

پرندوں اور دوسرے جانوروں کے غیرقانونی شکار کی روک تھام کے لیے ایک پروٹیکشن ٹاسک فورس بھی قائم
ریاض۔16جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) سعودی وائلڈ لائف اتھارٹی کے نائب صدر ہانی تطوانی نے انکشاف کیا ہے کہ اتھارٹی نے ملک میں سمندری اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔ مچھلیوں کے غیرقانونی شکار پرجرمانے کی حد 30 ملین ریال کردی گئی ہے۔ گذشتہ برس مچھلیوں کے غیرقانونی شکار کے 55 واقعات سامنے آئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی طرف سے شکار گاہوں سے باہر جانوروں کے شکار پر سخت پابندیاں عاید کی ہیں۔ حکومت کی طرف سے بحیرہ احمر کے ساحل، خلیج عرب کے اطراف اور 20 کلو میٹر قریبی خشک علاقوں میں شکار کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔مکہ معظمہ، مشرقی ساحل اور دیگر علاقوں میں پرندوں کے شکار کی روک تھام کے لیے وائلڈ لائف اتھارٹی وزارت داخلہ، مکہ معظمہ گورنری، بارڈر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ حکومت کی طرف سے ان علاقوں میں پرندوں کے شکار کا مقصد پروندوں کو گذرنے کے لیے آزاد فضا مہیا کرنا اور ساحلی علاقوں میں پرندوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنا ہے۔محکمہ تحفظ جنگلی حیات کاکہنا تھا کہ پرندوں اور دوسرے جانوروں کے غیرقانونی شکار کی روک تھام کے لیے ایک پروٹیکشن ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے جو دیگراداروں کیساتھ مل کر شکار گاہوں سے باہر ہونے والے شکار کی روک تھام میں سرگرم ہے۔ھانی تطوانی کا کہناتھا کہ مچھلیوں کے غیرمجاز شکار کے جرمانے کی مقدار بڑھانے کا مقصد لوگوں کو سمندری حیات کو خطرے میں ڈالنے اور بے تحاشا مچھلیوں کو ہلاک کرنے سے روکنا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |