:اور ہر طرح کے
بریکنگ نیوز : ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر تباہ ، وزیر ... بھٹکل : حنیف آباد کراس کے بعد اب جامعہ آباد روڈ پ ... مودی تیسری بار اقتدار میں آئے تو 6 ماہ میں پاک مقبو ... بھٹکل : ایگری کلچراراضی کا آدھار کارڈ سے لنک ، کی ... الیکشن کمیشن جی ! اب تو جاگ جاؤ ,16سالہ لڑکے کی ۸ مر ... ٹرن آؤٹ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کیوں؟ : سپریم کو ... اب ایک اور قدیم مسجد پر ہندووں کا دعوی ، ۲۲ مئی کو ... گرمی سے راحت نہیں،ملک کی کئی ریاستوں میں ۲۱؍ مئی ت ...

:09جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ اس درمیان سابق بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی (قومی شہریت رجسٹر) کے خلاف آج ’گاندھی شانتی یاترا‘ شروع کی۔ اس دوران ان کے ساتھ این سی پی سربراہ شرد پوار بھی موجود تھے اور انھوں نے ہی اس یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ان کے علاوہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان، سابق رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا اور ودربھ سے کانگریس لیڈر آشیش دیشمکھ وغیرہ بھی موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس یاترا میں کسان تنظیموں سمیت دیگر مختلف تنظیموں کے کارکنان بھی حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ’گاندھی شانتی یاترا‘ کی شروعات ممبئی واقع گیٹ وے آف انڈیا سے ہوئی ہے جو کہ 21 دنوں میں 3000 کلو میٹر کا راستہ طے کرے گی۔ یہ یاترا راجستھان، اتر پردیش، ہریانہ ہوتے ہوئے 30 جنوری کو دہلی پہنچ کر راج گھاٹ پر ختم ہوگی۔
یاترا کی شروعات کے موقع پر یشونت سنہا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری یاترا سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہے۔ ان ریاستوں کے بھی خلاف ہے جنھوں نے تشدد کو فروغ دیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یاترا کے دوران راستے میں ہم لوگوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ امبیڈکر جی کے دستور کی حفاظت کریں گے۔ ملک کو دوبارہ بنٹوارا اور گاندھی کا دوبارہ قتل نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ سابق مرکزی وزیر شتروگھن سنہا نے اس ’گاندھی شانتی یاترا‘ کو لے کر پہلے دیئے گئے بیان میں کہا تھا کہ ’’اگر مہاتما گاندھی اور جے پرکاش نارائن جیسے عظیم لیڈر آج ہوتے تو پتہ نہیں بی جے پی کے ٹرولرس ان کے ساتھ کیا کرتے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا تھا کہ ’’ملک کی بات کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنانا ٹرولرس کے لیے کوئی بڑی بات نہیں بلکہ ان کے لیے ایک بزنس ہے۔‘‘
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |