:اور ہر طرح کے
کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ...

مقبوضہ بیت المقدس :12دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگرایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو کسی قیمت پر جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف فوجی کارروائی بھی کریں گے تاکہ وہ ایٹمی طاقت نہ بن سکے۔
صہیونی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نہتے مظاہرین کی طرح بے بس نہیں۔ مظاہرین کو ایران کے آیت اللہ نظام کی طرف سے ذبح کیا جا رہا ہے مگر اسرائیل کے پاس ایران کو روکنے کے لیے طاقت ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات ختم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کی شرائط سے دست برداری کے تیسرے مرحلے کے بعد تہران کے ساتھ بات چیت کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں ایران کو اسرائیلی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔
درایں اثناء امریکی ٹی وی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران نے ایک خفیہ پلانٹ پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ ایران نے اس جوہری تنصیب کا اعلان نہیں کیا مگر وہاں پر یورینیم کی موجودگی کے آثار ملے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |