:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

:09دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا نے صدر ٹرمپ کے بیان کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شمالی کوریا کے سابق چیف نگوشیئیٹر اور اعلیٰ سطحی شخصیت کِم یونگ چول نے کہا ہے کہ ہمارے پاس گنوانے کے لئے کچھ نہیں ہے لہٰذا ہم امریکہ کے دباو کے سامنے گردن نہیں جھکائیں گے۔
چول نے صدر ٹرمپ کے لئے بے صبرے، لاپرواہ اور غیر متوازن شخص کے الفاظ استعمال کئے ہیں اور کہا ہے کہ ٹرمپ شمالی کوریا کے بارے میں بہت سی باتوں سے بے خبر ہیں ۔ہمارے پاس گنوانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ تاہم جس چیز کو امریکہ کبھی ختم نہیں کر سکتا وہ ہمارا اپنی ذات کے لئے احترام اور امریکہ کے خلاف غصہ ہے۔
کِم یونگ چول نے گذشتہ سال اپنے دورہ امریکہ کے دوران دو دفعہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کل ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "کِم جونگ اُن بہت ذہین ہیں اور اگر انہوں نے دشمنی والا روّیہ اختیار کیا تو بہت سے چیزوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے سنگاپور میں میرے ساتھ جوہری اسلحے کے خاتمے کا ایک مضبوط سمجھوتہ کیا ہے"۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |